اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا پلان سامنے آ گیا۔
سعودی عرب آر ایل این جی پلانٹس میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جو ایک سے دو سال میں ہو گی۔
اس کے علاوہ ایکوا پاور قابل تجدید توانائی شعبے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا، سعودی فنڈ برائے پاکستان ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور سعودی عرب سے مڈٹرم سرمایہ کاری آئے گی۔
پیٹروکیمیکل منصوبوں میں سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جائے گی جو 2 سے 3 سال کے اندر بڑھائی جائے گی۔
خوراک و زراعت کے منصوبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، طویل مدتی سرمایہ کاری 3 سے پانچ سال تک محیط ہوگی، آرامکو آئل ریفائنری 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جب کہ معدنی ترقیاتی سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔