پاکستان کو سعودی عرب، ایران میں ثالث بننا چاہیے، حمید گل

Hameed Gul

Hameed Gul

لاہور (جیوڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمیدگل نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونگے کیونکہ دونوں اطراف سے مذاکرات کی کامیابی کی نیت نظرآرہی ہے۔ پاکستان کوکسی دوسرے خطے کے معاملات میں فریق نہیں بننا چاہیے، ہاں پاکستان کوسعودی عرب اورایران میں ثالث کا کرداراداکرنا چاہیے۔

گفتگو میں انھوں نے کہا وزیراعظم پہلے تذبذب کاشکار تھے لیکن اب ایسانہیں ہے وہ بڑے مخلص ہوکرطالبان سے مذاکرات کامیاب کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔ شریعت کامطالبہ درست اور آئین کے مطابق ہے۔

پاکستان میں فوری طور پر قرآن کونافذکردینا چاہیے۔ انھوں نے کہا اگرہم نے 1971 میں مکتی باہنی سے مذاکرات کر لیے ہوتے توآج جغرافیہ کچھ اور ہوتا۔ سانحہ 1971 کے ہم سارے ہی ذمے دارہیں اس میں فوج اور سیاستدان سب شامل ہیں۔