پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایم اے تبسم

MA Tabassum

MA Tabassum

لاہور: پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ اس معاملے میں فریق بننے کی بجائے ثالث کا کردار ادا کرے۔ کسی بھی ملک کی طرف پاک فوج کو بھیج کر جنگ میں حصہ دار بننا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔

ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے مرکزی صدروانٹرنیشنل پاورآف جرنلسٹ (آئی پی او جے) کے مرکزی ڈپٹی چئیرمین ایم اے تبسم نے اپنے ایک بیان میں کیا،انھوں نے کہا طاغوتی طاقتیں مسلما نوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

انھیں آپس میں لڑا کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی زبوں حالی کا سبب اتحاد و اتفاق کا نہ ہونا ہے۔انھوں نے کہا کہ 2015 پاک فوج کے لئے بے مثال کامیابیوں کا سال تھا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات
0332-4105974