ریاض (جیوڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران براہ راست فائرنگ کے مظاہرے کے دوران گولی لگنے سے ایک فوجی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی علاقے ’’الباحہ‘‘ میں جاری پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق ’’الصمام 5‘‘ میں براہ راست فائرنگ کے مظاہرے کے دوران گولی لگنے سے ایک نان کمیشنڈ آفیسر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے فوجیوں کا کس ملک سے تعلق ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کی 19 مارچ سے سعودی عرب سے شہر قطیف اور طائف میں فوجی مشق جاری ہے۔