کراچی (جیوڈیسک) کراچی رابطہ کمیٹی متحدہ کے ارکان طارق جاوید اور محمد اشفاق نے حکومت کو اللہ اوررسول کا واسطہ دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ خدارا پاکستان کو بچانے کے لئے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کواس کے عہدے سے فی الفور ہٹایا جائے۔
ایم کیو ایم کے جاری بیان کے مطابق رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ شاہد حیات مرتضی بھٹوشہید، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے سیاسی کارکنوں کے قتل میں ملوث رہا ہے اور اور تشدد میں اپنا ثانی نہیں رکھتا، اب بھی اس کی سربراہی میں متحدہ کے کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے اور انہیں ماورائے عدالت قتل کرنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔