پاکستان بچانے کے لیے محسن پاکستان ڈاکٹر کی سربراہی میں قائم ہونے والے اٹھارہ جماعتی اتحاد کی 8 رکنی کمیٹی کا اہم اجلاس
Posted on March 13, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
پاکستان بچانے کے لیے محسن پاکستان ڈاکٹر کی سربراہی میں قائم ہونے والے اٹھارہ جماعتی اتحاد کی8 رکنی کمیٹی نے اپنے انتخابی منشور پر عملدرآمد کیلیے اہم ملاقات کی جس میں تحریک تحفظ پاکستان کی طرف سے مرکزی سینئر نائب صدر میاں عبدالوحید ،نائب صدر خضر حیات،سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان ،صدر جنوبی پنجاب سید امتیاز شاہ جماعت اسلامی سے لیاقت بلوچ ،جمیعت علماء پاکستان سے مولاناابوالخیر زبیر ،جمیعت اہلحدیث سے علامہ ابتسام الہی ظہیر اور پیر اعجاز ہاشمی نے خصوصی طور پر شرکت کی جس میں متفقہ طور فیصلہ کیا گیا۔
ملک بچانے کے لیے پاکستان کی تمام سیاسی ،مذہبی اور علاقائی جماعتوں سے فوری طور پر رابطہ کیا جائے اور تین دن کے اندر اندرتمام جماعتوں کے قائدین سے رابطے کے بعد ایک انتخابی نشان پر اانے والے الیکشن میں حصہ لینے پر رائے لی جائے جبکہ اس سلسلہ میں تحریک تحفظ پاکستان کا تین رکنی وفد سندھ ،خیبر پختون خواہ ،پنجاب اور بلوچستان میں سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے روانہ کردیا گیا جو تین دن کے اندر اپنی رپورٹ کمیٹی کو دیگا۔