پاکستانی سائیکلسٹس کو تاخیر سے بھارتی ویزے جاری

Cyclists

Cyclists

بھارت (جیوڈٰسک)بھارتی ہائی کمیشن نے ایشین سائیکلنگ چیمپین شپ کے لئے پاکستانی دستے کو تاخیر سے سترہ ویزے جاری کر دیئے ہیں ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر منور بصیر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بارہ رکنی ٹیم میں سے سات سائیکلسٹس کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ جو ہفتے کو دوستی بس کے ذریعے دہلی روانہ ہوں گے۔

ان کھلاڑیوں میں کپتان نور عالم، نعمت علی، حبیب اللہ، سلطان آفتاب، وقاص محبوب، عابد طارق اور انعم محمود شامل ہیں۔ جبکہ ایشین سائیکلنگ کونسل کے اجلاس میں منور بصیر، اظہر علی شاہ، ڈاکٹر فوذیہ اور طارق علوی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کے ویزے نہیں ملے ان کے ویزے کے حصول کے لئے کوشش کی جارہی ہے ۔