پاکستانی سائنسدانوں نے کوئلے سے کھاد اور ڈیزل تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ان منصوبوں کو عوامی سطح پر پھیلایا جائے گا، وفاقی حکومت ادارے پی سی ایس آئی آر اور فیول ریسرچ سینٹر نے کوئلے سے توانائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کھاد تیار کرنے کا بھی کامیاب تجربہ کیا ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے دو منصوبوں کا افتتاح کیا۔
کوئلے سے یوریا کھاد کا بہت ہی سستا متبادل تیار کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی سطح پر ان منصوبوں کو کامیاب کرے گی، کوئلے پر تیار ہونے والی کھاد اورر ڈیزل کے تجربات سے وفاقی وزیر کو آگاہی دیتے ہوئے فیلڈ کا دورہ کرایا گیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ پہلی بار اتنی بڑی سطح پر تجربات ہوئے ہیں، سانڈ بائٹ پی سی ایس آئی آر اور فیول ریسرچ سینٹر کے سائنسدانوں نے تو خود منوالیا۔