پاکستان محفوظ و خوشحال مستقبل میں داخل ہونے والا ہے: امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خالق کائنات و مالک کل اللہ رب العزت سے دعا و کامل یقین ہے کہ وہ اپنی رحمت و قدرت سے شروع ہونے والے نئے شمسی سال کو دنیا کے تمام انسانوں کیلئے امن وخوشحالی کا سال ثابت کرے گا اور دنیا کے ہر خطے اور ہر انسان کو اپنی رحمت کی لپیٹ میں لیتے ہوئے تیزرفتاری سے بڑھنے والی نفرت ‘ تشدد ‘ دہشتگردی ‘ بد امنی اور استحصال و ناانصافی کی آگ کو امن ‘ اخوت ‘ یگانگت اور بھائی چارگی کے گلستان میں تبدیل کرکے بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانوں کے احترام کے جذبات کو اس طرح سے فروغ دے گا کہ ہر انسان بلا تفریق مذہب و مسلک ‘ علاقہ و قومیت اور رنگ و نسل ایک دوسرے کا احترام و تحفظ کرے گا ۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے پاکستانی قوم سمیت تمام اقوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارضی حقائق نہ صرف دنیا کے امن بلکہ پاکستان کے مستقبل کو بھی تباہی کی جانب لیجاتے دکھائی دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود اللہ کی رحمت و قدرت پر ایمان ہمیں یہ یقین دلارہا ہے کہ وہ رب باری ہماری خطا¶ں ‘ غلطیوں ‘ اختلافات اور انتشار کو معاف فرماکر محمد مصطفی ﷺ کے صدقے میں ہم پر اپنی رحمت فرمائے گا اور اپنی قدرت سے ملک و قوم کو تمام مسائل و بحرانوں سے نجات دلاکر ترقی و خوشحالی سے سرفراز فرمائے گا جبکہ حبیب خدا ﷺکی ولادت باسعادت کے ماہ مبارک سے نئے سال کاآغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کی رحمت جوش میں آچکی ہے اب روشن پاکستان پارٹی کے پیش کردہ فارمولے کے تحت مقامی خود مختاری کا نظام وطن عزیز میں جلدقائم ہوجائے گا اور قیام پاکستان سے رائج عوامی استحصال کا وہ دور ختم ہوجائے گا جس کی وجہ سے عوام آج محرومیوں اور مایوسیوں کی غیر انسانی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔