کراچی (پ ر) تحفظ نظریہ پاکستان ہر محب وطن پاکستانی کی ذمہ داری ہے، پاکستان اسلامی ممالک میں اہمیت کا حامل ہے ،طلبہ اس ملک کا سرمایہ ہیں، اس ملک کی حفاظت ہر قیمت کریں گے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن ہمیشہ ذلیل ورسواء ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت منعقد ہونے والا ”تحفظ نظریہ پاکستان کنونشن” سے MSOکے ناظم کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی ،معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر مولانا عزیزالرحمن عظیمی ، مولانا اعجاز عباسی،مولانا عادل عمر ، ترجمان ایم ایس او کراچی عنایت اللہ فاروقی، انور علی صدیقی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر مولانا عزیزالرحمن عظیمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ نظریہ پاکستان کے مخالفین ہیں درحقیقت اسلام کی مخالف قوتیں اسلام سے محبت کرنے والے دنیا بھر کے افراد پاکستان سے محبت کرتے ہیں دنیا ئے اسلام جانتی ہے کہ پاکستان دنیا میں واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے جس کا عالم اسلام کیلئے ہر دور میں کردار رہا ہے۔
ایم ایس او کراچی کے سابق رہنماء مولانا اعجاز عباسی نے کہاکہ دوقومی نظریئے کے تحت وطن عزیز کا حصول عالم اسلام کو ایک باصلاحیت اور منظم اسلامی ملک فراہم کرنا تھا غیروں اورا پنوں کی سازشوں کے باعث آج تک بزرگوں کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، انہوں نے کہاکہ جب ہم خلفائے راشدین کی دور حکومت کو دیکھیں تو ہمیں قیام اسلام کیلئے محنت کی ضرورت نہیں بلکہ نیت و خلوص کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ناظم ایم ایس او کراچی صدیق شیرازی نے کنونشن کے انعقاد پر تمام ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایس او کا مشن فرقہ واریت سے پاک نظریہ پاکستان کی محنت کرنا ہے اور کنونشنز کا انعقاد کا مقصد بھی یہ ہوتاتاکہ نئی آنے والی نسلوں کو اپنے اباؤاجد کی قربانیوں کے بارے میں آگاہ کیاجائے، انہوںنے کہاک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن ہمیشہ ذلیل ورسواء ہوئے ہیں اور ہوتے رہیں گے ،تحفظ نظریہ پاکستان ہر محب وطن پاکستانی کی ذمہ داری ہے ، پاکستان اسلامی ممالک میں اہمیت کا حامل ہے ،طلبہ اس ملک کا سرمایہ ہیں ۔ کنونشن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنی دیگر اہم شخصیات ، ینورسٹیز، کالجز اور مدارس کثیر طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جاری کردہ عنایت اﷲ فاروقی سیکریٹری اطلا عات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن رابطہ:0305-2083795