پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے ایک قومی حکومت کا قیام نا گزیر ہے۔ محمد شکیل چغتائی
Posted on April 18, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
شکاگو(APNAانٹرنیشنل/بیورو چیف)شکاگو بیورو کے مطابق نامور صحافی و شاعر،چیف ایگزیکٹئو اپنا انٹرنیشنل ،بین الاقوامی اردو مرکز کے عالمی سربراہ اورچیف کوآرڈینیٹرپاکستان عوامی تحریک یورپ محمد شکیل چغتائی نے منگل کے روزاسلامک سرکل آف نارتھ امریکاICNA کے شکاگو چیپٹر کے زیر اہتمام دعوہ سینٹر،نارتھ کیلی فورنیا ،شکاگوکی مسجد میں ہونے والے ہفت روزہ تر بیتی اجلاس میں مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔
انہوں نے تلاوت قرآن کی تربیتی کلاس میں حصہ لیا اور مغرب و عشاء کی نمازیںاکنا کے اراکین حلقہ کے ساتھ ادا کیں۔دعوہ سنٹر اکنا شکاگو کے سربراہ اور اے اینڈ ایس کمپیوٹر سروسز کے مالک احمد انصاری نے انکا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ” شکیل بھائی ان تربیتی اجلاسوں میں پہلے بھی شریک ہوتے رہے ہیں۔آج ہم ایک بار پھر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہ تربیتی اجلاس نماز مغرب کے فوری بعد شروع ہوا۔تلاوت قرآن کے ورد کے بعد احمد انصاری نے اس کا ترجمہ و تفسیر پیش کی اور حاضرین کے سوالات کے جواب دئے۔شرکاء نے ان آیات کے بارے میںاپنی فہم و فراست کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔آئندہ ہفتے کا پروگرام طے کرنے کے بعدعزیر نورکی جانب سے سموسوں، کافی اور کیک کے ذریعہ جملہ شرکاء کی تواضع کی گئی۔جسکے دوران پاکستان کے دگرگوں ملکی حالات اور انتخابات کے حوالے سے تبادلہ ء خیال ہوا۔
جس میںمحمد شکیل چغتائی نےPATکا نقطہء نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ” ایک غیر آئینی الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا عمل ویسے ہی قابل اعتراض ہے۔رہی سہی کثر متنازعہ فیصلوں نے پوری کر دی ہے۔آئین کی دفعات ٦٢اور ٦٣ کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔بلوچستان،سندھ اورخیبر پختونخواہ کے حالات کے پیش نظر انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے۔انہوں نے اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”اس وقت ملک عزیز کو ایک قومی حکومت کی ضرورت ہے،تاکہ ملک کی سلامتی برقرار رہے۔
علیحدگی پسند اور دہشت گرد پاکستان کی یکجہتی اور استحکام کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ہمیں سب سے پہلے پاکستان کو بچانا چاہئے۔اس اجلاس میںاحمد انصاری اور شکیل چغتائی کے علاوہاجمل حسین،اکرام الحق،محمد نجیب،عزیر نور،سرفراز علی،سید محمد ازہر، وجاہت علی خان و طاہر علی نے اپنے صاحبزادے کے ہمراہ شرکت کی۔آخر میں حلقہ کی روایت کے مطابق مہمان اعزازی محمد شکیل چغتائی نے حلقہ کے احباب اور امت مسلمہ کی بھلائی نیز پاکستان کے استحکام و سلامتی کے لئے دعائے خیر کی۔