پاکستان کی سلامتی اور بحرانوں سے نجات کے لئے دی کڈز یونیورسٹی کھو کھرآپار کے تحت خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد
Posted on March 22, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: دی کڈز یونیورسٹی کھو کھرآپار ملیر کے زیر اہتمام پاکستان کی سلامتی اور بحرانوں سے نجات کے لئے خصوصی دعائی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات اور اساتذہ اکرام نے شرکت کی ،خصوصی تقریب میں تھر کے مصیبت زدہ عوام کی بحالی زندگی ،ملک کو تمام آفات سے محفوظ رکھنے اور قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دی کڈز یونیورسٹی کے پرنسپل محمد حنیف خان نے کہاکہ متحد قوم بن کر ہی وطن عزیز پر بری نظر رکھنے والوں کو شکست اور کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں گمراہی سے بچائے اور نیک اور سیدھی راہ پر چلتے ہوئے ملک کی ترقی اور اس کی حفاظت کرنے کی توفیق عطاء کرے محمد حنیف خان نے وطن عزیز کی سلامتی اور اس کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کے انعقاد پر طلباء و طالبات اور اساتذہ اکرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی نیک کاوشوں کو سراہا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com