پاکستان کی سلامتی و استحکام کی جدوجہد جاری رکھیں گے: ناصر عباس شیرازی

MWM

MWM

اسلام آباد : ہم اسلام کے نام پر اسلام اور پاکستان کو قتل نہیں ہونے دینگے سیرت پیغمبر کی روشنی میں اسلام کے روشن چہرے اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کی جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال دہشت گردی اور آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے مجلس وحدت مسلمین 11جنوری کو ایوان اقبال لاہور میں عظیم الشان ،،پیغمبر اعظمۖامن کانفرنس ،،انعقاد کریگی جس میں ملکی سطح کی تمام پڑی سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماوں ،مشائخ عظام،گدی نشینوں اور مدارس دینیہ سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی جو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کو کسی بھی روپ میں برداشت نہیں کریں گے جو لوگ مدارس کی اوٹ میں اکیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت کر رہے ہیں ان کا ہدف دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنا اور قومی یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کی کو شش ہے یہ گروہ بے نقاب ہو چکے ہیں ہم دہشت گردوں اور اُن کے سیاسی سرپرستوں کے خلاف معتدل اور محب وطن شخصیات اور جماعتوں کو متحد کر کے اسلام کے روشن اور چمکتے چہرے کو سامنے لائیں گے اور امن و سلامتی کے پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے انہوں نے اس عزم کا اظہا کیا کہ اسلام کے خوب صرت چہرے اور ہزاروں شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنماوں علامہ امتیاز حسین کاظمی،سید اسد عباس نقوی،سید حسین زیدی۔شیخ عمران علی ،رائے ناصر علی اور راناماجد علی بھی شریک تھے۔