پاکستان بزرگوں کی محنت اور شہیدوں کے خون کا ثمر ہے، عبدالعزیز میمن

Karachi

Karachi

کراچی: آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر اور سابق ایم این اے عبدالعزیز میمن نے کہا ہے کہ آل پاکستان میمن فیڈریشن پاکستان میں تمام میمن برادری کاقدیم ترین مرکز ہے، میمن برادری نے مسلم لیگ اور قائد اعظم کے ہاتھ اس وقت بھی مضبوط کئے جب تحریک پاکستان جاری تھی اور جب پاکستان آزاد ہوا تو پہلے دن سے ہی میمن برادری نے ملک کی بقاء کے لئے ہر اول دستے کا کرداد ادا کیا اور آج مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میمن نوجوانوں نے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک بخوبی احسن انداز میں کیا ہے۔

آل پاکستان میمن فیڈریشن کے یوتھ ونگ کی جانب سے عشق پاکستان کانفرنس بعنوان امید صبح نو منعقد کی گئی جو کہ اپنی طرز کی ایک مختلف کانفرنس ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بزرگوںکی محنت اور شہیدوں کے خون کا ثمر ہے، پاکستان اور میمن برادری کی محبت عشق کی لازوال داستان ہے، یوم پاکستان ہمارے لئے آ ج بھی 1940 کا یوم پاکستان ہے۔ عشق پاکستان کانفرنس کی ابتداء تلاوت و نعت پاک سے ہوئی جس کے بعد 1940کا خطبہ قرارداد پاکستان مولوی فضل الحق کی آوازمیں سنا یا گیا۔

اس خطبے کے ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک تقریر کی جھلکیاں دکھانے کے بعد پاکستان کے قومی ترانے سے محفل میں جذبہ آزادی و عشق پاکستان کو تروتازہ کیا گیا۔ اس کانفرنس کے سب سے اہم مہمان پاکستان ایٹم بم کے موجد ڈاکٹر عبدلقدیر خان تھ مگر خرابی صحت وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایک دن پہلے معذرت کرلی، پروگرام کی پہلی مقرر ایف ایم 93 کی فضاء قمر نے موضوع کس کی مجال مجھ سے میرا چمن چھین لے پر تقریر کی، ایکسپریس چینل کے پروڈیوسر ارسلان احمد نے یوم پاکستان اور ہماری ذمہ داریوں پر خطاب کیا، سماجی ڈاکٹر ثناء درویش نے عشق پاکستان پر موضوعاتی گفتگو کی، پروگرام کے مہمان خصوصی سماء ٹی وی کے اینکر عبداللہ جمال نے تاریخ پاکستان پر ایک اجمالی جائزہ اور معاشرے کے بدلتے رویئے پر خطاب کیا۔

ان کے خطاب نے محفل میں جذبہ آزادی کا جوش و ولولہ پھر سے اجاگر کردیا۔ پروگرام کا ابتدائی خطبہ میمن یوتھ ونگ کے چیئر مین اعجاز لدھانی اور اختتامی کلمات اویس مکابی نے پیش کیے، پروگرام کی صدارت مشہور تاجر عبدالرزاق اغر نے کی، یوتھ ونگ کی جانب سے انہیں اور دیگر تمام مقریرین کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی، پروگرام کے آرگانائزر ویتھ ونگ کے صدر اعجاز لدھانی، عامر چینی، اویس مکابی، عدنان یعقوب، سعدفتانی، فیضان نندیا، عامر لبیک، عبید چامڑیا،آصف بغدادی، اور عبدالغنی شاہ زیب ہیں۔