پاکستان کے خلاف سیریز، جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان

South African

South African

جنوبی افریقہ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانی والی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ سیریز کا آغاز چودہ اکتوبر سے ہوگا۔ گرین شرٹس میں کتنا دم خم ہے اس کا اندازہ آئندہ ماہ چل جائے گا۔ کیونکہ اس بار قومی ٹیم کا مقابلہ نا تو آئرلینڈ سے ہے اور نہ ہی اسکاٹ لینڈ سے،، زمبابوے جیسی کمزور ٹیم بھی نہیں۔

بلکہ اس ٹیم سے ہے جس کا نام آتے ہی پاکستان کے زخم پھر سے تازہ ہوجائیں گے۔ جی ہاں پاکستان آئندہ ماہ ٹکرائے گا دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک جنوبی افریقہ سے پروٹیز نے رواں سال کے اوئل میں پاکستان کے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں ارمان ٹھنڈے کردیئے تھے۔

گرین شرٹس کے پاس بدلہ لینے کا سنہری موقع ہے. جنوبی افریقہ نے آئندہ ماہ شروع ہونے والی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت گریم اسمتھ اور اے بی ڈولئیرز ون ڈے کے کپتان ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔