دبئی (جیوڈیسک) دوسرا ٹی 20 میں ایک سو اکسٹھ رنز کے پاکستانی ہدف کے مقابلے میں عالمی چیمپئن وِیسٹ انڈیز 144 تک محدود رہے۔ گرین شرٹس کی نپی تلی بولنگ نے کالی آندھی کو چلنے نہ دیا۔
آخری اوور میں درکار تیس اسکور نہ بن سکے۔ ٹاپ اسکورر سنیل نرائن کے 30 رنز بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچا سکے۔ پاکستان کو 16 رنز کی جیت نے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن فتح دلا دی ہے۔ سرفراز احمد نے بطور کپتان فتوحات کی۔
سہیل تنویر اور حسن علی نے تین تین مہرے کھسکائے جبکہ عماد وسیم، محمد نواز اور وہاب ریاض کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔ اس سے پہلے پہلا شاہین چار رنز پر شکار ہوا۔ بابر اعظم انیس رنز کا اضافہ کیا۔ خالد لطیف نے چالیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ شعیب ملک کی تجربہ کاری نے 37 قیمتی رنز دلائے۔ کپتان سرفراز ناٹ آؤٹ 46 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔