اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ پاکستان کی سات جامعات کو ایشیا کی 300 بہترین جامعات میں شامل کر لیا گیا ہے۔ جامعات کی درجہ بندی کرنے والے نجی بین الاقوامی ادارے کیو ایس نے 2013 کی درجہ بندی میں ایشیا کی 300 بہترین یونی ورسٹیز میں سات پاکستانی جامعات کو بھی شامل کیا ہے۔
ان میں قائد اعظم یونی ورسٹی 119 ویں اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد 120 ویں نمبر پر ہے، آغا خان یونیورسٹی کا نمبر 151 ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا 191 ، جامعہ کراچی کا 201 ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی لاہور کا 201 اور پنجاب یونیورسٹی کا نمبر 250 واں ہے۔