راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہین ون (اے) میزائل 900 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی سے نشانہ بناسکتا ہے۔
اور یہ میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ تجربے کے وقت میزائل کی تیاری میں شامل ماہرین کی ٹیم کے علاوہ اعلٰی عسکری حکام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چند روز قبل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2 (حتف VI) کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔