ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد قومی شاہین ون ڈے سیریز میں بھی زمبابوین کا شکار کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کل سیشروع ہو رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہرارے میں شروع ہونیوالی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ زمبابوے کو آسان حریف تصور نہیں کرینگے، منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔دوسری جانب زمبابوین ٹیم کے کپتان برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی میچوں میں قسمت نے ساتھ نہیں دیا تاہم اگر کھلاڑی محنت کریں تو ون ڈے سیریز جیت سکتے ہیں۔