اسلام آباد : سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے صدر شہیر سیالوی نے تنظیمی عہدیداروں کے ساتھ اہم ملاقات کے موقع پر سندھ اسمبلی کے جانب سے غیر اسلامی قانون سازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شہیر سیالوی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ منظق کسی طور پر سمجھ نہیں آتی کہ ایک اٹھارہ سال کا بلاول پیپلز پارٹی کا چیئرمین بن سکتا ہے لیکن اسلام قبول کرنے کے لئے عمر کی شرط عائد کردی گئی ہے۔
شہیر سیالوی نے عدلیہ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کے اقدامات کا فوری نوٹس لیں اور پاکستان کی اسلامی اساس کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر شرکاء نے سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے فورم کو استعمال کرتے ہوئے نظریہ پاکستان اور اسلامی نظریہ حیات کے احیاء کے عزم کا اعادہ کیا۔