پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے بالی ووڈ کی پہلی فلم سائن کرلی

Mesha Shafi

Mesha Shafi

پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے بالی ووڈ کی پہلی فلم سائن کرلی۔ گلوکاری کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والی میشا شفیع نے شوبز میں بہت جلدی نام کمایا۔ گلوکاری کے بعد میشا نے ماڈلنگ میں بھی شہرت پائی۔ جس کے بعد دولت اور شہرت کی دیوی میشا پر مہربان ہوئی۔

ہالی ووڈ فلم ری لکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکاروں کے ساتھ کام کرنے والی میشا نے اپنی اداکاری سے سب کو متوجہ کرلیا۔ جس کے بعد اب میشا نے بالی ووڈ میں بھی انٹری دے دی ہے۔

بالی ووڈ کی چکا چوند کرتی دنیا میں میشا کو فرحان اختر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ وہ بھی تاریخی ہیرو پر بننے والی فلم بھاگ ملکھہ بھاگ میں میشا ملکھہ سنگھ کی بیسٹ فرینڈ پری زاد بنیں گی۔ اپنے فلمی کیئریر کے شاندار آغاز پر میشا شفیع پھولے نہیں سماں رہیں۔

میشا شفیع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں پاکستانی گلوکار تو راج کر ہی رہے تھے اب اداکار بھی کمال کر دکھائیں گے۔