پاکستانی گلوکاروں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں خوب نام کمایا

Pakistani Singers

Pakistani Singers

ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی گلوکاروں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں جاکر خوب نام کمایا ہے۔ آج بھارتی موسیقار بھی اپنے گانوں کے لیے پاکستانی سنگرز کو ترجیح دیتے ہیں۔ لیکن خود ہمارے ملک میں ان گلوکاروں کے لیے زیادہ مواقع دکھائی نہیں دیتے۔

پاکستانی گلوکاروں نے اپنی گائیکی سے ہر طرف دھوم مچا ئی۔ان کے گائے ہوئے گانے بھارتی چارٹس پر نمبر ون کی پوزیشنز پر رہے اور لوگوں نے ان کی گلوکاری کی دل کھول کر داد دی۔یہ ستارے جو بھارتی فلم انڈسٹری کے افق پر چمک رہے ہیں۔

ان کے لیے ملک میں کچھ زیادہ مواقع نہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج ہر گلوکار کی یہی کوشش ہے کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائے۔ زیادہ تر سنگرکا یہی کہنا ہے کہ انھیں اگر یہیں مواقع ملیں تو وہ کہیں اور جانے کی بجائے اپنے ملک میں گانے کو ترجیح دیں گے۔ پاکستانی گلوکاروں کے گائے ہوئے کچھ ہٹ گانے ہم بھی آپ کو دکھاتے ہیں۔