پاکستان کی ڈوبتی ہوئی نائو کو سہارا دینے کے لیے عمران خان جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔ محمد ارشد

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمد ارشد آف صادق مارکیٹ ریلوے روڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈوبتی ہوئی نائو کو سہارا دینے کے لیے عمران خان جیسی نڈر’ دلیر اور مدبرانہ قیادت کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے عوام سے بنیادی سہولیات چھین کر انہیں پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا جس کی وجہ سے اب پوری قوم کی نظریں تحریک انصاف پر لگی ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے وطن عزیز کو باری باری دونوں ہاتھوں سے لوٹا’ اب ان کا دور ختم ہونے والا ہے۔ میاں برادران جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بریک ڈائون’ پٹرول کے بحران اور گیس کی عدم دستیابی کے باوجود حکمرانوں کا اپنی ناکامیاں تسلیم کرنے کی بجائے مسند اقتدار پر براجمان رہنا اور عوام کو ڈنکے کی چوٹ پر دھوکہ دینا قابل برداشت ہے۔

موجودہ نااہل حکمران تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائق ہو چکے ہیں اور کرپٹ حکمرانوں نے اپنا بوریا بستر گول کرنا شروع کر دیا ہے لیکن کسی بھی صورت انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی ‘لاقانونیت’ بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ سے سمیت دیگر بحران عوام کو تیزی سے نگل رہے ہیں۔ سانحہ شکار پور حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔