برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین نے پاکستان کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے، اور کہا ہے کہ صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں، یورپی یونیننے یہ امید ظاہر کی ہے کہ آئین میں رہتے ہوئے معاملات پرامن طور پر حل ہونگے۔
یورپی یونین نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا کہ فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمےداری کا مظاہرہ اور تشدد سے گریز کریں، پاکستان میں جمہوری استحکام یورپی یونین کی اولین ترجیح ہے۔