پاکستان کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکہ

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے پاکستان کی حالیہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والے احتجاج پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تر جمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ اپنےہم منصب افراد سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کا نتیجہ نکلنے سے متعلق میرے پاس کوئی پیش گوئی نہیں ہے، ہم فریقوں کے درمیان جاری بحث مباحثے اور عوامل میں شریک نہیں تاہم مذاکرات اور جمہوریت کے استحکام کے لیے فریقین مل کر کام کریں۔