پاکستان کیخلاف نعرے نہ لگانے پر کشمیری طلبا پر تشدد

India

India

اترپردیش (جیوڈیسک) بھارت میں روایتی پاکستان دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جاتا۔ ایشیا کپ میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر سرسٹھ طلبا کو یونیورسٹی سے نکالا گیا تھا۔ اور اب اترپردیش کے یونیورسٹی ہاسٹل میں ہندو طلباء کشمیریوں کو پاکستان مخالف نعرے لگانے پر مجبور کرنے لگے اور انکار پر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے ایک سو طلبا سامان سمیت ہاسٹل سے باہر نکل آئے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ طلبا کے مطابق وہ ہاسٹل میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتے جبکہ پولیس بھی ان کی مدد کرنے وقت پر نہیں پہنچتی۔ طلبا کے احتجاج پر پولیس نے واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طلبا کو دوسرے ہاسٹل میں منتقل کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔