پاکستان جنوبی افریقا کو بھی شکست دے گا، محمد حفیظ

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پہلے بھی دنیا کی بہترین ٹیموں کو ہرایا ہے، اورجنوبی افریقہ کو بھی شکست دیں گے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ وہ ہمیشہ ملک کے لیے کھیلے، انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی آسان نہیں ہوگی ،لیکن لڑکوں نے بھرپور محنت کی ہے، ضرور جیتیں گے۔