لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔جا ری کئے گئے شیڈول کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان دو ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور دو ٹی 20 میچزکھیلے جائیں گے۔
سیریز 8 ا کتوبر سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ دورے کا آغاز 8اکتوبر کو تین روزہ میچ سے ہوگا، دونوں ملکوں کے درمیان پہلا ون ڈے 30 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جا ئے گا ، دوسرا ون ڈے یکم نومبر کو دبئی ،تیسرا 6 نومبر ، چوتھا 8 نومبر کو ابوظہبی میں جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 11نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 اکتوبرکو ابوظہبی میں اوردوسرا ٹیسٹ 23 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔