پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

Pakistan, South Africa

Pakistan, South Africa

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ پر امید ہیں کہ گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی، جنوبی افریقی قائد فاف ڈوپلیسی کامیابی کے تسلسل کو قائم رکھنے کے لئے پرامید ہیں۔

سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، وہ عمر میں اب بھی کئی سینئیرز سے چھوٹے ہیں۔