پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

Pakistan South Africa

Pakistan South Africa

ابوظہبی (جیوڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، پانچ میچ کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تیسرے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم سیریز جیتنے کی پوزیشن میں ہوگی، اے بی ڈی ولئیرز نے ہاشم آملہ کی واپسی کو ٹیم کے لئے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی بہت بڑا کھلاڑی ہے، اچھا کرے گا تو تعریف کرونگا، برا کھیلے گا تو تنقید بھی ہوگی۔ابوظہبی ون ڈے میں گرین شرٹس فیورٹ ہے۔