پاکستان اور جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم میں مختصر دورانیئے کی سیریز پر مذاکرات

Pakistan - South Africa

Pakistan – South Africa

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈز نے حالیہ سیریز کے فوری بعد ایک اور مختصر دورانیئے کی سیریز کے حوالے سے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ مختصر ہونے کی وجہ سے پاکستان جنوبی افریقہ کی سیریز کی تجویز سامنے آئی ہے، یہ تجویز گزشتہ روز ہونے والے عبوری انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں بھی زیر بحث آئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے، اگر مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں اور دونوں بورڈز شرائط پر آمادہ ہوتے ہیں تو پاکستان ٹیم امارات میں جاری سیریز کے فوری بعد مختصر دورے کے لیئے جنوبی افریقہ جائے گی اور مختصر دورانیئے کے میچز کھیلے جائیں گے۔