شارجہ (جیوڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے آج شارجہ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میں شکست کا بدلہ لینے کیلئے آمنے سامنے، چھکے چوکے، سنسنی خیز مقابلے، دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میچ میں شکست کا بدلہ لینے کے لئے میدان میں اتریں گی۔
دونوں ٹیموں کے کوچ بھی عمدہ کارکردگی کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں گرین شرٹس اچھی کارکردگی دکھائیں گے، جنوبی افریقی کوچ رسل ڈومینگو پر امید ہیں کہ جیت انکی ٹیم کی ہو گی۔