پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ میں بارش کی پیشگوئی

Pakistan vs South Africa

Pakistan vs South Africa

آکلینڈ (جیوڈیسک) ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا جسے اعصاب شکن مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے تاہم اس دوران موسم کی انگڑائی میچ کو کھٹائی میں ڈال سکتی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی میچ کے لئے خوب پریکٹس کرنے میں مصروف ہیں لیکن ان دنوں آکلینڈ کا موسم بھی کچھ بے ایمان ہوتا نظر آ رہا ہے جس کے باعث میچ کے روز بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز آکلینڈ میں بارش کی پش گوئی کی ہے اور اگر بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پروٹیز اور شاہینوں کے درمیان معرکہ 7 مارچ کو ہوگا جبکہ جنوبی افریقا نے گزشتہ میچ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 200 سے زائد رنز سے شکست دی تھی۔