پاک جنوبی افریقہ دوسرا ون ڈے آج دبئی میں ہوگا

Pakistan South Africa

Pakistan South Africa

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان دوسرا ون ڈے آج دبئی میں کھیلا جائیگا، مہمان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

شارجہ ون ڈے میں گرین شرٹس کی عبرت ناک شکست پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ مصباح الحق اور سعید اجمل کو ٹیم سے نکال دیں تو بنگلادیش سے جیتنا بھی مشکل ہوجائے گا، شاہد آفریدی کو 11 ویں نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہیے، عمر اکمل کو کچھ عرصے تک صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہیے۔