سنچورین (جیوڈیسک) پاکستان تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں آج جنوبی افریقہ کے مد مقابل ہو گا۔ میزبان ٹیم سے اسٹین اور کیلس کے بعد گریم اسمتھ بھی باہر ہو گئے۔
دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے سینچورین میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پہلے ہی سیر یز میں فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی محنت کے ساتھ جیت پاکستان کا مقدر بنائیں گے۔ دوسری جانب میزبان پروٹیز کے لیے انجریز کی وجہ سے تیسرا ون ڈے خوف کی علامت بننے لگا۔
اسٹین اور کیلس کے بعد اب گریم اسمتھ بھی سیریز سے باہر ہو گئے۔ سمتھ کی جگہ افریقی بلے باز ہنری ڈیوس پاکستان کے خلاف میچ کا حصہ ہوں گے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق سینچورین میں میچ کے روز صبح ہلکی بارش سے تیسرا ون ڈے متاثر ہو سکتا ہے۔