پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 44 ملازمین کو فارغ کر دیا

Pakistan Cricket

Pakistan Cricket

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پاکستان سپورٹس بورڈ نے نچلے درجے کے 44 ملازمین کو فارغ کر دیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے اپنی غلطیوں کو چھپانے کے پیش نظر سپورٹس کمپلکس میں کام کرنے والے 44 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔

فارغ ہونے والے ملازمین میں مالی، گارڈز، گرانڈز مین اور ویٹرز شامل ہیں۔ پی ایس بی کی جانب سے فارغ کیے گئے ملازمین کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ فارغ کیے گئے متعدد ملازمین کا تعلق صوبہ سندھ اور پنجاب سے ہے۔