اسلام آباد (جیوڈیسک) عید سے قبل وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اپنی سیٹ پکی کرنے کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ کے 70 ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا تحفہ دے دیا۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے سیاسی بنیادوں پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے مختلف کوچنگ سنٹرز میں کام کرنے والے 70 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ ملازمین کا تعلق پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈیلی ویجز سٹاف سے ہے۔ ان کی بھرتی پیپلز پارٹی کے دور میں کی گئی۔