سندھ اسپورٹس بورڈ ڈسٹرکٹ حیدرآباد شوٹنگ بال چمپئن شپ کا آغاز

Shooting Ball Championship

Shooting Ball Championship

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ حیدرآباد شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام SRTC گراونڈ حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ حیدرآباد شوٹنگ بال چیمپین شپ کا افتتاح ہوگیا چیمپین شپ کا افتتاح مہمان خصوصی صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان نے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ مخدوم ارشاد سرپرست سندھ شوٹنگ بال عبدالشکور سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ڈاکٹر قیصر علی جتوئی، محمد اسماعیل کھوسو نیشنل کھلاڑی شوٹنگ بال عبدالصبور پٹھان، گل محمد سہتو اور ڈاکٹر علی نواز لغاری بھی موجود تھے، مہمان خصوصی کو عبدالشکور اور عبدالصبور پٹھان نے پھولوں کا تحفہ اور سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر علی جتوئی نے اجرک کا تحفہ پیش کیاافتتاحی میچ سروری کلب حسین آباد اور بخاری کلب وحدت کالونی کے مابین کھیلا گیا۔

مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام محمد خان نے سندھ کے روائتی کھیل شوٹنگ بال کو صوبہ میں فروغ دینے پر سندھ اسپورٹس بورڈ کے کردار کو سراہا اور سیکریٹری اسپورٹس اور ڈائریکٹر اسپورٹس کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کے سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے صوبہ سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم پی این ایس سی ، نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک اور سندھ پولیس میں شوٹنگ بال کی ٹیموں کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو روزگار کے مواقع مل سکیںافتتاحی میچ سروری کلب اور بخاری کلب کے درمیان 1-1 گیم سے برابر ہوگیا افتتاحی میچ کے بعد ٹورنامنٹ کے میچز کا آغاز ہو گیا۔