کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد کے زیر اہتمام سندھ ا و لمپک ایسو سی ایشن، کراچی شوٹنگ بال، باسکٹ بال اور سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والے SSB یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات31 مارچ جمعرات کو ساڑھے سات بجے شام آرام باغ باسکٹ بال کورٹ برنس روڈ پر منعقد ہوگی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنر ل پولیس ساوتھ ڈاکٹر جمیل احمد ہونگے اس موقع پر سیکریٹر ی کھیل محمدراشد اورایڈیشنل کمشنر کراچی روبینہ آصف کو حسن کارکردگی ایوارڈز بھی دئے جائنگے یہ اعلان فیسٹیول کے چیف آرگنائز ر غلام محمدخان نے کیا درین اثنا باسکٹ بال کا ایک نمائشی میچ قائد اعظم اورشہید ملت لیاقت علی خان الیون کے درمیان 6:30 بجے شام کھیلا جائے گا جس میں نامور کھلاڑی حصہ لینگے۔