کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ملیر مسلم اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول میں ٹینس اور فٹ بال کے مقابلوں کے فیصلے ہوگئے ۔ٹینس کے بوائز مقابلوں میں عبدالرحمن نے عثمان کو فاروق نے ذوالفقار احمد کو محمد خالد نے اعجاز احمد کو جبکہ ٹینس گرلز مقابلوں میں حفضہ خان نے منہا ل فارق کو نوشین حیدر نے مہوش پروین کو اور نورجہاں نے نیلو فر کو شکست دیکر ٹینس مقابلے میں فتح حاصل کر لی۔
فیسٹیول میں کھیلے گئے فٹ بال مقابلوں میں محمد علی جوہر الیون نے سرسید احمد خان الیون کو سخت مقابلے کے بعد شاندار کھیل کی بدولت 1-0سے مات دیدیا میچ کا واحد گول فاتح ٹیم کے عبدالطیف نے انجام دیئے ۔مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی کے ڈی اے آفیسرز کلب کے شاہد محبوب نے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر فیسٹیول کے آرگنائزنگ سیکریٹری حاجی غلام محمد خان ، شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے انفارمیشن آفیسر محمد ارشد ،کے ڈی اے کے اسپورٹس سیکریٹری محمد نسیم ،نیشنل بنک کے پی آر او عظمت اللہ خان ،اعجاز احمد اور ٹینس و فٹ بال سے وابستہ اہم شخصیات بھی موجود تھے ۔فیسٹیول میں شوٹنگ بال میچ علامہ اقبال الیون بمقابلہ چوہدری رحمت الہی الیون کے مابین مورخہ یکم مئی 2016ء بروز اتوار واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ پر کھیلا جائیگا۔