پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کو ارٹیکل چھ کے تحت کاروائی کی دھمکی دے دی۔
پی ایس بی کی جانب سے عارف حسن کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں پاکستان میں کھیلوں کی سب سے بڑی سرکاری تنظیم نے کہا ہے کہ عارف حسن پی او اے کیصدر نہیں رہے ہیں۔ خط کے مطابق عارف حسن نے پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے معاملے کو عالمی تنظیموں تک لے جا کر ملک کی بدنامی کی۔
پی ایس بی کا کہنا ہے کہ عارف حسن نے پاکستان آرمی میں چالیس برس فرائض انجام دیئے اور اب ان سے آرمی کی بھی بدنامی ہوئی ہے۔ پی ایس بی نے عارف حسن سے کہا کہ کہ اگر وہ باز نہ آئے تو بورڈ ان کے خلاف حکومت سے آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کی سفارش کرے گا۔