کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سکھر شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایس ایس بی ڈسٹرکٹ سکھر شوٹنگ بال چمپئن شپ روہڑی اسپورٹس گراونڈ میں منعقد ہوئی چمپئن شپ کا فائنل الشہباز شوٹنگ بال کلب روہڑی اور قاضی شوٹنگ بال کلب ٹہڑی کے مابین کھیلا گیا فائنل کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بہت بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین سے خوب داد حاصل کی الشہباز کلب روہڑی نے قاضی کلب ٹہڑی کو 1-2 سے شکست دے کرایس ایس بی ڈسٹرکٹ سکھر شوٹنگ بال چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا فائنل میچ کا اسکور 16-9 ، 11-16 اور 16-14 رہا الشہباز کلب کی جانب سے کپتان سید معظم علی شاہ، سید محمد علی شاہ اور خالد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ قاضی کلب ٹہڑی کی جانب سے الطاف میمن، صدام میمن اور اصغر میمن نے بھی خوب ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔
فائنل کے مہمان خصوصی محمد یوسف شیخ اسسٹنٹ کمشنر سکھرتھے آپ نے فائنل جیتنے والی ٹیم الشہباز شوٹنگ بال کلب روہڑی کے کپتان سید معظم علی شاہ کو ونر ٹرافی اور فائنل ہارنے والی ٹیم قاضی شوٹنگ بال کلب کے کپتان جاوید میمن کو رنر ٹرافی دیا اس موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری سید ظفرعلی شاہ نے مہمان خصوصی محمد یوسف شیخ اسسٹنٹ کمشنر سکھر میر محمد کلہوڑو ڈی سی او سکھر محمد اسلم میمن جنرل کونسلر روہڑی سہیل احمد سومرو جنرل کونسلر روہڑی کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا انھوں نے مہمانوں اور سندھ اسپورٹس بورڈ کا شوٹنگ بال کھیل کی سرپرستی کرنے پر شکریہ ادا کیا تقریب میں سابق سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن عبدالمجید شیخ صدر ڈسٹرکٹ سکھر شوٹنگ بال ایسوسی ایشن سید چنگل شاہ اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے فائنل میچ کو شفیع محمد میرانی، مجیب اور ناصر نے سپروائز کیا۔