کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سند اور کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدر و ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ مشتاق احمد مرحوم کی دوسرے برسی کے موقع پر مشتاق احمد میموریل سائیکل مورخہ 5اگست2016ء بروز جمعہ منعقد ہوگی۔
یہ اعلان پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان نے کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ سائیکل ریس 30جولائی کو منعقد ہونا تھی۔
مگر سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی بیچ گیمز میں مصروفیات کی وجہ سے اب یہ ریس 5اگست کو منعقد ہوگی انہوں نے سائیکل ریس کے لئے چیف کوارڈینٹر بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد اور آرگنائز نگ سیکریٹری با ران بلوچ کو نامزد کیا ہے۔