پاکستان نے سکواش ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

Squash Asian Championship

Squash Asian Championship

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) قومی کھلاڑیوں اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے فتوحات کی تعداد 14 کر لی۔

ایشین سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام 17 واں ایونٹ ہانگ کانگ میں ہوا۔ ٹیم ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا۔

انہوں نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے چودہویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فیصلہ کن معرکے میں ملائیشیا کو دو ایک کی شکست ہوئی۔ پاکستان کی فاتح ٹیم میں دانش اطلس، فرحان محبوب، ناصر اقبال اور فرحان زمان شامل تھے۔