دمبولا (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ کل ہو گا۔ قومی آف سپنر بھی میچ سکواڈ میں شامل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں دمبولا میں آخری ون ڈے میچ کے لیے پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے ان ایکشن ہوں گی۔ فیصلہ کن معرکے کیلئے گرین شرٹس اور آئی لینڈرز نے اپنے مہرے تیار کر لئے ہیں۔
قومی آف سپنر سعید اجمل آسٹریلیا میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کے بعد ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں اور آخری ون ڈے کھیلیں گے۔ دوسری جانب سری لنکن سکواڈ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
اس سے قبل پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں میزبان آئی لینڈرز نے فتح کے بعد حساب برابر کیا تھا۔ اہم اور فیصلہ کن میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی ٹرافی بھی اپنے نام کر لے گی۔