پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے ہفتے کو کھیلا جائے گا

Pakistan, Sri Lanka

Pakistan, Sri Lanka

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کے بعد میزبان پریذیڈنٹ الیون سے پریکٹس میچ ہارنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتے کو سیریز کا پہلا ون ڈے کھیلے گی۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مکمل فِٹ اور جیت کے لیے پُرجوش ہیں۔

سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 23 اگست کو شیڈول ہے۔ افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہو گا۔ ٹیسٹ سیریز اور میزبان پریذیڈنٹ الیون سے ون ڈے پریکٹس میچ ہارنے والی قومی ٹیم نے سیریز میں کم بیک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مکمل فِٹ اور جیت کے لیے پُرجوش ہیں۔ محمد عرفان کی شرکت کو بولنگ اٹیک کے لیے اہم مہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

میزبان سری لنکا نے بھی جیت کی تیاریاں کر لی ہیں۔ آئی لینڈرز کے ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد جیت کے حوصلے بلند ہیں۔