پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل دبئی میں شروع ہوگا

Test Match

Test Match

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے دبئی میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ابوظبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ٹیم پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، جہاں بولرز کی کارکردگی اچھی رہی اور بیٹنگ بھی خوب ہوئی لیکن سری لنکن کپتان میچ بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیمیں بھرپور انداز میں تیاریاں کر رہی ہیں۔ دبئی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں تو ضرور ہوں گی، لیکن مقابلہ جم کر ہو گا۔