شارجہ (جیوڈیسک) سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا اب اگلا امتحان ون ڈے میں ہو گا، دونوں ملکوں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے کل شارجہ میں ہو گا۔
دونوں ٹیمیں سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ گذشتہ روز پاکستانی کھلاڑیوں نے فلڈ لائٹس میں نیٹ پریکٹس کی۔ کس میں کتنا ہے دم اس کا اندازہ پہلے ایک روزہ میچ سے ہو جائے ہو گا۔ حیران کن طور پر پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ڈیڑھ سال کے بعد ون ڈے کرکٹ میں مدمقابل آرہی ہیں۔
جون 2012 کے بعد سے دونوں ٹیمیں ایک روزہ کرکٹ میں سامنے نہیں آئیں۔ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم گزشتہ سال دورہ سری لنکا میں تین ایک سے ناکام رہی تھی۔
پاکستانی کھلاڑی پریکٹس کے دوران فیلڈنگ پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں اور خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ادھر سری لنکن کھلاڑی بھی یو اے ای کی کنڈیشنز میں اچھی طرح ایڈجسٹ ہونے کے لئے سرگرم ہیں۔