پاکستان سری لنکا چوتھے ون ڈے میں کل مد مقابل

Sri Lanka,Pakistan

Sri Lanka,Pakistan

ابوظہبی (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کل کھیلا جائے گا، سیریز میں قومی ٹیم کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہو گا۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سیریز کا تیسرا میچ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

ٹیم کل کا میچ بھی جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرے گی، دوسری جانب لنکن کپتان اینجلو میتھیوز بھی سیریز ایک بار پھر سے برابر کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے پہلے تین میچوں میں میزبان گرین شرٹس نے دو میچز جیتے جبکہ ایک فتح آئی لینڈرز کے نام رہی۔