پاک سری لنکا سیریز، پہلا میچ آج شارجہ میں ہو گا

Pakistan Sri Lanka

Pakistan Sri Lanka

شارجہ (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے آج شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 132 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 77 میچوں میں کامیابی سمیٹی جبکہ سری لنکا 50 میچوں میں کامیاب رہا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سریز ایک ایک سے برابر رہی۔